تازہ ترین

آپ ذہین ہیں تو بلی سے پہلے تصویر میں چوہا تلاش کریں

آپ کے سامنے لائبریری کا منظر ہے خاتون لائبریرین بلی کو چوہا پکڑنے کا کہہ رہی ہے جو وہیں کہیں موجود ہے اگر آپ ذہین ہیں تو بلی کے ڈھونڈنے سے پہلے چوہا تلاش کریں۔

چوہا گھر میں ہو یا دفتر میں یا پھر کسی لائبریری میں پریشان کرتا ہے بالخصوص اس کی کترنے کی فطرت لوگوں کو تشویش میں مبتلا رکھتی ہے۔ آج ہماری بصری دھوکے پر مبنی پہیلی بھی اسی تشویش سے جڑی ہے۔ جس میں لائبریری میں چھپے چوہے کو 15 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے۔

تصویر دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ خاتون لائبریرین چوہے کو لائبریری میں دیکھ کر خوفزدہ اور پریشان ہوگئی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اسے خوف نہ ہو بلکہ یہ خدشہ ہو کہ کہیں یہ چوہا ان تاریخی اور نایاب کتب کو کتر کر خراب نہ کردے۔ یہی تشویش اسے غصہ دلاتی ہے اور وہ پالتو بلی کو چوہے کو پکڑنے کا حکم دے رہی ہے۔

لیکن اگر آپ ذہین ہیں تو بلی کے ڈھونڈنے سے قبل ہی صرف 15 سیکنڈ میں اس چوہے کو ڈھونڈ سکتے ہیں جو کتابوں کی بھیڑ میں کہیں موجود ہے۔

یہ تصویر دماغ کی چولیں ہلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عام لوگ اسے حل نہیں کرسکتے صرف ذہین افراد ہی کامیابی پائیں گے یعنی اسے آپ کی ذہانت کا امتحان بھی کہا جا سکتا ہے۔

 

Jagranjosh

 

تصویر میں شیلف میں کتابیں سجی ہیں تو میز پر کتابیں بکھری ہوئی ہیں جب کہ جگہ جگہ کرسمس کی سجاوٹ بھی نظر آ رہی ہے۔ شیلف میں کھلونے بھی موجود ہیں اور یہ سب آپ کی توجہ ہٹانے کے لیے ہیں تو اگر آپ نے پہیلی بوجھنی ہے تو دماغ اور نظروں کی یکسوئی چوہے کی تلاش پر ہونی چاہیے۔ اگر آپ لائبریری کے اندر موجود اشیا کا بغور مشاہدہ کریں گے تو آپ چھپے ہوئے چوہے کو تلاش کر سکیں گے۔

کیا آپ نے 15 سیکنڈ میں بلی کے سامنے چھپا ہوا چوہا دیکھا؟

اگر آپ چھپے ہوئے چوہے کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں تو ہم آپ کو چوہے کی طرف لیے چلتے ہیں اس کے لیے اسکرول کریں۔

 

Jagranjosh

 

تصویر میں لائبریری کے اوپری دائیں شیلف کو دیکھیں تو آپ کا مطلوبہ چوہا ایک کھلونے اور کتابوں کے درمیان چھپا ہوا ہے۔ جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -