پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

‘ووٹ نہیں دیا تو بینک اکاؤنٹ سے پیسے کٹیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی الیکشن کمیشن نے ووٹ نہ دینے کی صورت میں بینک اکاؤنٹ سے رقم کی کٹوتی کے وائرل ہونے والے پیغامات کو جعلی قرار دیکر پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعدد بھارتی شہریوں کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایک میسج موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ ‘اگر کسی نے ووٹ نہ دیا تو اس کے بینک اکاؤنٹ سے 350 روپے کاٹ لیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس میسج کو جعلی قرار دیکر پولیس کے اسپیشل سیل میں شکایت درج کرائی ہے جس میں معاملے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ مہینوں بعد ہی اتر پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ سمیت پانچ ریاستوں میں عام انتخابات شروع ہونے والے ہیں، ایسے میں اس طرح کے میسج کے وائرل ہونے کے معاملے کو الیکشن کمیشن نے سنجیدگی سے لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں