تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

‘وزیر بننا ہے تو بیوی سے چھٹکارا حاصل کرو’ نجوی کا شوہر کو انوکھا مشورہ

نئی دہلی : ‘بیوی کو طلاق دو گے تو وزیر بنو گے’ وزارت حاصل کرنے کا خواہش مند بھارتی شہری نجوی کے مشورے پر اپنی بیوی کو طلاق دینے پر راضی ہوگیا۔

دنیا بھر میں کمزور عقیدے کے لوگ پائے جاتے ہیں جو اپنا کام نکلوانے کےلیے کسی کی بھی بات پر یقین کرلیتے ہیں ایسے ہی افراد بھارت میں بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔

ایسے ہی ایک شخص نے نجومی کے مشورے پر اپنی بیوی کو طلاق دینے کی تیاری کی، جسے 48 سالہ نجومی نے کہا تھا کہ تمہاری بیوی تمہارے وزیر بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے اگر وزارت چاہتے ہو تو اپنی بیوی کو طلاق دے دو۔

یہ بات بیوی کو پتہ چلی تو اس نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، جس میں الزام عائد کیا کہ سسرال والے جہیز لانے پر مجبور کررہے ہیں، اور میرا شوہر ایک نجومی کے مشورے پر مجھ سے علیحدہ ہونا چاہتا ہے۔

خاتون کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی راگھو ناتھ نامی نجومی کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو نجومی نے بتایا کہ ‘اس نے خاتون کے شوہر سے کہا تھا کہ اگر وہ وزیر بننا چاہتا ہے تو اسے بیوی کو طلاق دینی ہوگی’۔

Comments

- Advertisement -