جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم سےعزت کرانا چاہتے ہیں تو عزت کرنا پڑےگی’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فاسٹ بالررہےہیں، وزیراعظم سےعزت کرانا چاہتے ہیں توعزت کرنا بھی پڑےگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہ اکہ نوازشریف اس وقت ٹھکرائےجانےکابدلہ لےرہےہیں، نوازشریف چاہتےہیں ان کی کرپشن پرپردہ ڈالاجائے ان کاشکوہ ہےکیسزمیں ریلیف کیوں نہیں دلوایاگیا؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف اپنےکیسز کیلئےلوگوں کونکال رہےہیں، نوازشریف خودلندن میں بیٹھےہیں اورلوگوں کونکال رہےہیں، اپوزیشن کی تحریک کےغبارےسےہوانکل گئی ہے آج8کیسزمیں انہیں ریلیف دےدیں پھردیکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاعمران خان کوایک کروڑ70لاکھ ووٹ غائبانہ پڑےہیں، کیاپی ٹی آئی کوووٹ دینےوالےعوام نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کوعوام نےمنتخب کیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں