منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی گروپ کے اثاثے منجمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی گروپ کے پینتیس کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے۔ ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے انیل امبانی کی ممبئی میں خاندانی رہائش گاہ سمیت دہلی اور چنائے میں واقع رہائشی یونٹس اور زمین کے لین دین پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے گروپ نے 2017 سے 2019 کے درمیان بھارتی بینک سے چھپن کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لیا تھا لیکن سرمایہ کاری سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوا۔

اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے امبانی خاندان کے زیرِ ملکیت وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے جام نگر میں قائم وائلڈ لائف ریسکیو سنٹر ’ونتارا‘ ریلائنس فاؤنڈیشن اور امبانی خاندان کا پروجیکٹ ہے جسے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی چلاتے ہیں۔ ونتارا میں ہزاروں جانور ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور ہاتھیوں کیلیے بڑا اسپتال بھی بنایا گیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیموں کی درخواست پر انکوائری کا حکم دیا جس میں ونتارا میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا گیا اور سوال کیا گیا کہ اتنے سارے جانور ریسکیو سنٹر کیسے پہنچے؟

نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ، قیمت جان کر ہر کوئی حیران

تنظیموں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سینٹرل زو اتھارٹی (ریگولیٹری ایجنسی) اپنے فرائض میں ناکام رہی۔

تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرچہ الزامات ثابت کرنے کیلیے ثبوت کافی نہیں ہیں لیکن آزاد تحقیقات کی ضرورت ہے کیونکہ درخواستوں میں الزام لگایا گیا کہ حکام اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں