The news is by your side.

Advertisement

افما ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستانی دستے کی شرکت سفری اخراجات نہ ملنے کے سبب مشکوک

پشاور: سویڈن میں ہونے والی افما ورلڈ چیمپئین شپ میں پاکستان کی شرکت کھلاڑیوں کے سفری انتظامات نہ ہونے کے سبب مشکوک نظرآرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں 19 مئی سے شروع ہونے والی افما چیمپئین شپ میں پاکستان سے 5 رکنی وفد شرکت کررہا ہے جبکہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 112 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ورلڈ چیمپئین شپ میں حصہ لینے والے پانچوں کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے۔

دستے میں کھلاڑی بلال احمد، ارشاد خان، عارف اللہ اور ٹیم مینیجرجمیل احمد اور ہیڈ کوچ عابد پرویز شامل ہیں۔

پاکستانی دستے کی ایونٹ میں شرکت کے لیے ٹکٹس اور دیگر اخراجات کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر کسی بھی قسم کا فنڈ جاری نہیں کیا گیا جس کے سبب دستے کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

پاکستانی دستے نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے سفری اور رہائشی اخراجات کا فی الفور بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اس اہم عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔

یاد رہے کہ دستہ میں شامل کھلاڑی موئے تھائی گیمز میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کرچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں