منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر افتخار احمد نے سابق کرکٹر اسد شفیق سے معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آل راؤنڈر افتخار احمد نے لکھا کہ ’اسد شفیق کے ساتھ جو برتاؤ کیا اس پر معافی مانگتا ہوں۔

ٹوئٹ میں لکھا کہ ہیٹ آف دی موومنٹ بھی مجھے ایسا برتاؤ نہیں کرنا چاہیے تھا، میچ کے بعد خود جاکر اسد بھائی سے معافی مانگی۔

واضح رہے کہ افتخار احمد نے سندھ پریمیئر لیگ کے میچ میں اسد شفیق سے بدسلوکی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد افتخار نے جشن منانے کا رخ اسد کی طرف کیا جو انہیں پسند نہیں آیا اور وہ اسپنر کی طرف آگئے۔

افتخار بلے باز کے خلاف اپنی جارحیت کا مظاہرہ کرتے رہے کیونکہ امپائرز اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کر دیا۔ یہ میچ کراچی غازیز نے 68 رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ ایس پی ایل کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 25 جنوری کو راؤنڈ میچوں سے ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں