بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

افتخار احمد نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، جارحانہ سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے انٹرا اسکواڈ ٹارگٹ میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری جڑ دی۔

افتخار احمد نے جارحانہ بلے باز کرتے ہوئے بولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے 48 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اوپنر عبداللہ شفیق نے 38 اور حسین طلعت نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف نے 2، وہاب ریاض اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بولرز نے مختلف اہداف کے مطابق بولنگ کی۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی کھلاڑیوں کا کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن ہوا۔ کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے علاوہ فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا.

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تین ٹی ٹوینٹی اٹھارہ، بیس اور بائیس دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں