اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

افتخار احمد نے 45 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 18ویں میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد تیز ترین سنچری کی بدولت فورچیون بریشال نے رنگپور رائیڈر کو 67 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فورچیون بریشال کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر افتخار نے سنچری بنائی ان کی اننگ میں 9 بلند و بالا چھکے اور چھ چوکے شامل ہیں۔

جارح مزاج بیٹر نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی تین چھکے لگائے، فاسٹ بولر نے چار اوورز میں 42 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

افتخار احمد کی شاندار سنچری کی بدولت فورچیون بریشال کی جانب سے رنگپور رائیڈرز 239 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں حریف ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناسکی، افتخار احمد کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

افتخار احمد نے نئی تصویر شیئر کردی

افتخار احمد نے چند منٹوں قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کالا چشمہ پہن رکھا ہے انہوں نے لکھا کہ ’افتی مانیا‘ لکھا۔

 

افتخار احمد کی شاندار سنچری پر جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے بھی انہیں مبارک باد دی اور لکھا کہ ’افتی چاچو آن فائر‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اعظم خان نے بھی سنچری اسکور کی جبکہ دیگر قومی کھلاڑی بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں