تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

افتخار چوہدری نے وزیراعظم کی نااہل قرار دلوانے کیلئے کیس تیار کرنا شروع کردیا

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف پیسہ باہر منتقل ہونے کا کیس مضبو ط ہے، انہیں نااہل قرار دینے کے لیے کیس تیار کرنا شروع کردیا جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان اشرف شریف سے بات کرتے ہوئے افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے کیس تیار کررہے ہیں، وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف پانامہ لیکس میں بیرون ملک اثاثے بنانے اور رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا کیس خاصا مضبوط ہے، انہیں نااہل قرار دینے کے لیے وہ اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن سے رجوع کریٰں گے یا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کے لیے کیس فائل ہوا تو دیکھیں گے فی الحال ایسا نہیں لگتا کہ ان کے خلاف کوئی پٹیشن فائل ہوگی۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید افتخار چوہدری کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار چوہدری اپنے گریبان میں جھانکیں،سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں پی ٹی آئی والوں کی ہیں پی ٹی آئی اس لیے ٹی او آرز پر اتفاق نہیں ہونے دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، جمہوریت کو کسی کے دھرنے یا تقریر سے نقصان نہیں پہنچتا۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت میں جرأت نہیں کہ وہ کسی کانسٹیبل کا بھی احتساب کرسکے، آج بھی قوم عمران خان ہیں نواز شریف کے احتساب کے لیے یکسو ہے۔

Comments

- Advertisement -