لاہور: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس عوام کی خاطر جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افتخار درانی اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں جا رہے، حکومت آئی ایم ایف کے پاس عوام کی خاطر جا رہی ہے۔
[bs-quote quote=”عمران خان نے عوام کے لیے کمپرومائز کیا اور آئی ایم ایف کے پاس گئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”افتخار درانی”][/bs-quote]
معاونِ خصوصی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہوگا وہ عوام کو بتایا جائے گا۔
افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت اداروں میں بلین ڈالرز کے خسارے میں چھوڑ کر گئی، ملک کو اس نہج تک پہنچانے میں ماضی کی حکومت کا ہاتھ ہے، اسی لیے حکومت آئی ایم ایف کے پاس جا رہی ہے۔
معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کے لیے کمپرومائز کیا اور آئی ایم ایف کے پاس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئے تیار، معاہدہ اپریل میں متوقع
انھوں نے کہا ’ہم نے جو وعدے کیے ہیں انھیں پورا کریں گے، ہم نواز شریف کو جانے نہیں دے رہے، جیل سے بھی نہیں نکلنے دیں گے۔‘
افتخار درانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی اے سی کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کے آنے کے بعد ہوگا، چاہے کتنی بھی کوشش کر لیں کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔