The news is by your side.

Advertisement

کمشنر کراچی افتخارشلوانی کا تبادلہ ، سیکریٹری بلدیات تعینات

کراچی : سندھ حکومت نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کوعہدے سے فارغ کرکے کمشنر کراچی افتخارشلوانی کو سیکریٹری بلدیات تعینات کردیا، روشن علی شیخ کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی گرفتاری کے بعد سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے روشن شیخ کو سیکریٹری بلدیات کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ کمشنرکراچی افتخارشلوانی کا تبادلہ کرکے انھیں سیکریٹری بلدیات مقرر کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں حکومت سندھ کی خدمات ، عمومی انتظامیہ اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ، “کمشنر کراچی ڈویژن کا پی اے ایس (بی ایس 21) کے افسر افتخار شلوانی کا تبادلہ کرکے انھیں فوری طور پر سکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں عدالت نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ملزمان میں فضل الرحمن، وسیم، ندیم قادر کھوکھر صبیحا اسلام اور دیگر شامل ہیں۔

بعد ازاں نیب نے روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا تھا، روشن علی شیخ پرزمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں