منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ڈی ایس پی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، آئی جی بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

آئی جی بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعے کی صبح بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 40 افراد شہید جب کہ 80 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد آئی جی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہید ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اس دھماکے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی جی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بد امنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں اور دھماکے سے جانی نقصان کی سرکاری سطح پر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں