اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈ کوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈ کوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل۔ امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے۔ علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہے۔

کھلی کچہری میں شریک مقامی قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ آئی جی ایف سی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جو بہت خوش آئند بات ہے۔ عمائدین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر آئی جی ایف سی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ عمائدین نے تعلیم و صحت ،ڈیر بگٹی و کشمور روڈ کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں