کوئٹہ (26 نومبر 2025): آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے ہونہار طلبہ کیلیے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ نے تربت لا کالج کا خصوصی دورہ کیا، دورے کے دوران ان کی فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل کا غیر ملکی طلبہ کیلیے اسکالرشپ کا اعلان
طلبہ نے بلوچستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلبہ نے کہا کہ ہم کھوئی ہوئی نسل نہیں بلکہ وہ نسل ہیں جس کا بلوچستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔
طالب علموں نے کورٹ پروسیڈنگ کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے کہا کہ طلبہ وکالت کے مقدس پیشے کے ذریعے عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو اپنا شعار بنائیں۔
انہوں نے ہونہار طلبہ کیلیے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور کالج میں سولرائزیشن کیلیے حکومتِ بلوچستان سے معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے امن و ترقی کے فروغ میں FC بلوچستان ساؤتھ کے کردار کو بھرپور سراہا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


