تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آئی جی خیبرپختونخوا پشاور دھماکے پر افواہوں اور فضول باتوں پر پھٹ پڑے

پشاور :آئی جی خیبرپختونخوا پولیس لائنزدھماکے پر افواہوں اور فضول باتوں پر پھٹ پڑے اور کہا اپنے بچوں کی لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بہت سی افواہوں اور معاملات کی وضاحت ضروری ہے۔

معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ میں تکلیف میں ہوں ، میرے نوجوان اورافسران بھی تکلیف میں ہیں ، ہم وردی اتارتے ہیں تو ہمارے بھی بچے ہیں ،ہم ذمہ دار لوگ ہیں، تکلیف پر مرہم رکھاجائے ،ہمیں بھی انسان سمجھاجائے.

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم حساس اورذمہ دار لوگ ہیں، اسوقت ہم غم اوردکھ میں ہیں جس پر مرہم کی ضرورت ہے ، میں 3دنوں شائد تین گھنٹے ہی سویا ہوں گا۔

انھوں نے بتایا کہ ہم دہشت گرد نیٹ ورک کے قریب ہیں جو اتنی شہادتوں کی وجہ بنا،ہم قربانیوں کو رائے گاں نہیں ہونے دیں گے، اتنی شہادتوں کی وجہ بننے والوں نے ہمارےامن کو خراب کیا، ہم اپنے ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے.

معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی بلاسٹ ہوتا ہے تو اس میں بھی گڑھا پڑتاہے، تفتیش کررہے ہیں، اپنے بچوں کی قربانیوں کو ضائع ہونے نہیں دیں گے اور ہم اپنے شہیدوں کے قاتلوں کو ڈھونڈیں گے.

آئی جی خیبرپختونخوا نے سوال کیا کہ چھت کے اوپر کوئی دھماکے کا نشان ہے ؟ کویں فضول باتیں کررہےہیں، مسجد میں ایک چوڑا 50،50فٹ کا ہال اورپلرز نہیں تھے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس لائن کی مسجدمیں دھماکاخودکش ہوا تھا، مسجد کا ایک چھوٹا دروازہ تھا، نمازیوں کونکلنے کا راستہ نہیں ملا، دھماکے سے شاک ویو آئیں،سب سے پہلے دیواریں گریں، میرے نمازی میرے بچے چھت گری تو اس کے نیچے دب گئے۔

ملبہ اٹھانے کے حوالے سے معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ ہم ملبہ 2گھنٹے میں ہٹاسکتے تھے مگر زخمیوں کوبچانا تھا، زخمیوں کو بچانے کیلئے ہم نے تاخیر سے ملبہ اٹھایا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں اپنے بچوں کی لاشوں پر سیاست نہیں کرنےدوں گا، آپ مجھے کام کرنے دیں، میری تحقیقات مکمل ہوں گی، ہم انصاف مانگتے ہیں ہم نے انصاف لینا ہے اور ہم انصاف دیں گے ، مجھے زیادہ تنگ نہیں نہ کیاکہ مجبور ہوجاؤں اور بدلہ اللہ پر چھوڑ دوں۔

Comments

- Advertisement -