ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

آئی جی پولیس بلوچستان کا دورہ، ایم ایس سول اسپتال نے تحفظات کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ایم ایس سول اسپتال نے آئی جی پولیس بلوچستان کے دورہ اسپتال سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس سول اسپتال نے آئی جی پولیس بلوچستان کے پروٹوکول اسٹاف کے خلاف خط لکھ دیا جس کے متن میں کہا گیا ہےکہ آئی جی پولیس بلوچستان نے انتظامیہ کو آگاہ کیے بنا ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔

خط متن کے مطابق آئی جی کے پروٹوکول اسٹاف نے ٹراما سینٹر مکمل بند کردیا، دورے کے دوران ڈاکٹرز کو ڈیوٹی اور آپریشن تھیٹرز جانے نہیں دیا گیا، ڈاکٹروں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں اسپتال کے باہر کھڑی کردی گئیں۔

سول اسپتال کا کہنا تھا کہ جارحانہ رویہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے لیے ذہنی کوفت کا باعث بنا، آئی جی پولیس کو بتایا جائے، اسپتال پروٹوکول کی جگہ نہیں ہے۔ اسپتال نے سیکریٹری صحت سے معاملہ محکمہ داخلہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے سے متعلق جائزہ لے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں