The news is by your side.

Advertisement

ریاست کی رٹ میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا، آئی جی پنجاب انعام غنی

لاہور : آئی جی پنجاب انعام غنی نے تعیناتی پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا میری ترجیحات میں سب سےاہم ریاست کی رٹ بحال کرنا ہے، ریاست کی رٹ میں کوئی خلل ڈالتا ہے سختی سے نمٹا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  اور وزیراعلیٰ پنجاب  کاشکریہ اداکرتاہوں، دونوں نے مجھ پر اعتماد کیاہے، میں خودکواس عہدےکےلائق نہیں سمجھتا لیکن پوری کوشش کروں گا ، اپنی صلاحیتوں کیساتھ معیار پر اتروں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شعیب دستگیرکی ٹیم میں بہت اچھے افسرہیں، آئی جی صاحب نےپنجاب بھرمیں اچھی ٹیمیں لگائی ہیں، میں بھرپور طریقے سے کام کروں گا، اللہ کامیابی عطاکرےگا۔

انعام غنی نے کہا کہ ہرافسرکی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں جن پرکام کی کوشش کرتاہے، میری ترجیحات میں سب سےاہم ریاست کی رٹ بحال کرنا ہے، ریاست کی رٹ میں کوئی خلل ڈالتاہےسختی سےنمٹاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی پی اولاہوراسی طرح میرےماتحت ہیں جیسےآرپی اوز، اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کرتاتوصوبائی حکومت مجھ سے مطمئن نہیں ہوگی، جہاں تک میٹنگ کی بات ہے یہ سینٹرل پولیس آفس،افسران کاگھرہے، کوئی افسرباہرسڑک بلاک کرتا ہے تو اس  کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

انعام غنی نے مزید کہا کہ پنجاب کی مجموعی یونیفارم فورس ایک لاکھ80ہزارکےقریب ہے، جنوبی پنجاب ایریا کے لحاظ سے آدھا پنجاب ہے ، ہماری نفری ہرجگہ کم ہے، ہمارے تھانوں کی گاڑیاں بہت جلد نئی ہوجائیں گی، حکومت سے درخواست ہے ریٹائرمنٹ کے بعد نفری میں کمی کو پورا کردیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں