The news is by your side.

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر

لاہور : آئی جی پنجاب نے نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ لائسنسنگ سینٹرکا افتتاح کردیا ، اب شہریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا۔

آئی جی پنجاب نے نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ لائسنسنگ سینٹرکا افتتاح کردیا ، اب شہریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہوگی۔

شہریوں کو بلا ناغہ لائسنس سےمتعلقہ سہولتیں فراہم کرنے والا پہلا سینٹرقائم کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے لائسنسنگ سینٹرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جہاں سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس اجرا کا عمل مزید آسان بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے پولیس سروسز کی فراہمی میں ٹریفک پولیس کے کردار کو سراہا۔

شہریوں نے جدید سہولت کی فراہمی، شفاف پراسس پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

افتتاحی تقریب میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے شرکت کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں