تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان کے گھر سے پیٹرول بم، اسلحہ ،غلیل اوردیگر چیزیں برآمد ہوئیں ، آئی جی پنجاب

لاہور : آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ گھر سے پیٹرول بم،اسلحہ ،غلیل اوردیگر چیزیں ملیں اور شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور اور وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس کی۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا زمان پارک میں پولیس دو وجوہات سے رکی تھی، ہائیکورٹ کےحکم پر آپریشن روکا گیا اور دوسری وجہ پی ایس ایل میچ تھا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شکرگزار ہیں کہ عدالت نے قانون کی حکمرانی کی بات ہے ،عدالت نے کہا سرچ وارنٹ لیکر جائیں اور آپس میں بات کرلیں اور واضح کیا آپ قانون کے مطابق اپنی تفتیش کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مکمل لوگوں کی فہرست تیار کی ، مختلف علاقوں سے آنیوالے شرپسندوں کو گرفتار کرنے آج پولیس زمان پارک گئی، خواتین پولیس اہلکاروں کیساتھ زمان پارک گئے اور گرفتاری شروع کی۔

انھوں نے بتایا کہ زمان پارک میں آج دوبارہ پتھراؤ کیا گیا مزاحمت کی گئی، زمان پارک سے گرفتاریاں کی گئیں اور ان کی شناخت پریڈ بھی کی جائے گی اور گرفتار افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ سے رابطہ کیا کہ سرچ وارنٹ پر ہم گھر کی تلاشی لینا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے کہا کہ عمران خان گھر پر موجود نہیں ہیں، دوسری جانب گھر سے پیٹرول بم پھینکے گئے ، پتھراؤ کیا گیا۔

زمان پارک آپریشن کے حوالے سے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے گھر کےاندر داخل ہوکر شرپسند عناصر کو گرفتارکیا ، گھر کے اندر سے پیٹرول بم ملے ، اسلحہ ،غلیل اور دیگر چیزیں ملی۔

انھوں نے بتایا کہ زمان پارک میں بوریاں رکھ کر پر بنکرز بنائے گئے ، زمان پارک سے پیٹرول بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، خواتین اہلکار سمیت پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، کوئی یہ نہ سمجھےکہ پولیس کیوں رک گئی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور نے پیش قدمی روکنے کا جواب آج زمان پارک جاکر دیدیا ہے، ہمارے پاس سرچ وارنٹ تھا قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی شخص پکڑا گیا ہے اس کی ویڈیوز موجود ہیں، کوئی ایک بے گناہ شخص گرفتار نہیں کیا جائے گا، گرفتار تمام افراد کی جیو فینسنگ کرکے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آج بھی پولیس بغیر اسلحہ کے زمان پارک گئی تھی ،آج بھی پولیس پر پتھراؤں کی بارش کی گئی ، شرپسند عناصر کی جانب سے پنجاب پولیس اوررینجرز پر حملے کئے گئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ نوگوایریا زمان پارک سےمتعلق تمام لوگوں کی شکایتیں دور کردی ہیں ، پنجاب پولیس نےکوئی غیرقانونی کام کیا ہے نہ کرے گی، وہاں پر کچھ ایسے بنکرز اور بلٹ پروف چیزیں ہیں، جن کی اجازت نہیں لی گئی۔

انھوں نے واضح کیا کہ غیرمتعلقہ شخص کیخلاف کسی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر گرفتارشخص کے حقوق کا خیال رکھا جائےگا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا ،ہم الیکشن کمیشن اور عدالت کےتابع ہیں، لاہورہائیکورٹ نے واضح کہا آپ کو گرفتاری اور تفتیش سے نہیں روکا،سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے کہ قانون پر عمل کریں۔

زمان پارک آپریشن میں گرفتاریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں جو بے گناہ ہے ان کو چھوڑ دیا جائے گا، ہمارے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیاگیا،ایس پی کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ تدبر اور بزدلی میں فرق ہوتا ہے ، ہمارے تدبر کو بزدلی نہ سمجھا جائے، جہاں سے پیٹرول بم پھینکے گئے اس جگہ کو کلیئر کیا گیا،آج پھر زمان پارک میں ہمارے بندے زخمی ہوئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنا کردار قانون کے مطابق اداکیاہے، پولیس کی وردی ہوا میں اڑتی ہے تو بلیو ہوجاتی ہے ،یہ وردی سمندر میں جاتی ہے تو سفید رنگ کی ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ یہ وردی جب سرحدوں پر ہوتی ہے تو خاکی رنگ کی ہوجاتی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالےاداروں پر الزام تراشی نہ کی جائے ، آپ کی پولیس پر کوئی دشمن حملہ کرے گا تو گولی چلائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیئر گیس اور واٹر کینن کے سوا پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، وردی پہننے والے ریاست کے ملازم ہوتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اور عدالت میں بھی ہمارے مذاکرات ہوئے ، کوئی ایسا شخص نہیں آنا چاہیے جو غیر قانونی ہو، شدید مزاحمت کے بعد زمان پارک کےعلاقے کو کلیئر کیاگیا، وردی یا ریاست کو گالی نکالتے ہیں تو آپشن ہوتے ہیں اور پھر عمل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ہم نے مناسب وقت کا انتظار کیا اور پھر آج زمان پارک میں گرفتاریاں کی گئیں، جیو فینسنگ، ٹریکرز اور جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش کی گئی ،ابھی تک 61افراد گرفتار ہوچکے ہیں اس سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں اسلحہ برآمدی کی ویڈیو صحافیوں سے شیئر کروں گا، پنجاب میں کسی بھی علاقے کو نوگوایریا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری لیکر آئی تھی ، عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل میں شدید مزاحمت کی گئی، پولیس پر پتھراؤ کیاگیا، املاک کا نقصان کیاگیا،اہلکار زخمی ہوئے ، آج نوگوایریا کلیئر کرانے کیلئے پنجاب پولیس نے ایک ایکشن کیا۔

Comments

- Advertisement -