منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

عبادت گاہوں اور مزارات کی سیکیورٹی سخت کی جائے، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے موثر منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عوامی مقامات اور مذہبی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو ہر حال میں ممکن بنایں گے جس کے لیے پورے صوبے میں انٹیلی جنس بنیاد پر سرچ آپریشن، مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی سخت نگرانی اور مساجد، امام بارگاہ اور مزارات پر سیکیورٹی سخت کی جائے گی۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کیں گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کی منتظمین کواعتماد میں لےکر سرچنگ اور کڑی نگرانی کو یقینی بنایاجائے جب کہ متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مرکزی مزارات پراپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ آج سے ہی مزارات میں سرچنگ کےاقدامات کوممکن بنایا جائے اور سیکیورٹی احکامات پر ان کی روح کےمطابق عمل درآمد کیاجائے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی اور سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں