پاک فج کے بعد سب زیادہ جانوں کا نذرانہ سندھ پولیس نے دیا، اے ڈی خواجہ ig-sindh
The news is by your side.

Advertisement

فوج کے بعد سب زیادہ جانیں‌ سندھ پولیس نے دیں، آئی جی

کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے پاک فوج کے بعد سب سے زیادہ جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سندھ پولیس کے شہدا کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب میڈیا سے کررہے تھے انہوں نے کہا کہ شہرمیں گولیاں برس رہی تھی اورایسے حالات میں کوئی کھڑے ہونے کو تیارنہیں تھا لیکن ایسے حالات میں سندھ پولیس کے جوانوں نے اپنے سینے پیش کیے اورشہرمیں امن قائم کیا۔

اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو اپنے شہیدوں پرفخرہے، شہادت کا رتبہ ہر کسی کے نصیب میں نہیں لکھا ہوتا، اس منصب کے لیے اللہ اپنے محبوب بندوں کو ہی منتخب کرتا ہے اس لیے شہیداء کے بچے اپنے شہید والد پر جتنا فخرکریں کم ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس افسران نے خطرناک دہشت گردوں کو کیفردارتک پہنچایا ہے یہ وہ دہشت گرد تھے جنہوں نے شہرکا امن تباہ کررکھا تھا اور ایسے دہشت گردوں کے گرفتاری اور مقابلے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء کے مشن کو پورا کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی جب کہ شہداء کے اہل خانہ کے لیے مراعات اور باعزت زندگی گذارنے کے حوالے سے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں