اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے میرٹ پر بھرتیاں کیں، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ دو سال میں پولیس کی بہتری کیلئے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بطور آئی جی اول ترجیح میرٹ پر بھرتی تھی جس پر عمل کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں سہولت سینٹرز قائم کئے، 24ہزار نوجوانوں کو بھرتی کرکے آرمی سے تربیت کروائی گئی، اس کے علاوہ سندھ میں200سے زائد اور کراچی میں سو رپورٹنگ سینٹر قائم کئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی تھانہ کلچر نہیں بدلے گا، جلسے جلوس شروع ہوچکےہیں، پولیس سیکیورٹی کیلئے تیار ہے، سیاسی تبدیلی سے پولیس کی کارکردگی متاثرنہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ڈھائی ہزارکیمروں کےساتھ ڈھائی کروڑآبادی کی نگرانی ممکن نہیں‘ آئی جی سندھ



خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں