سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی متوقع، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ رخصت پر چلے گئے -
The news is by your side.

Advertisement

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی متوقع، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ رخصت پر چلے گئے

کراچی : سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی متوقع ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ رخصت پر چلے گئے جبکہ نئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبدیلی کے امکانات ہے، ذرائع کے مطابق آئی جی کے رخصت پر جانے کے بعد نئے آئی جی کی تقرری کی جائیگی جبکہ نئےآئی جی سندھ کیلئے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

نئے آئی جی کے فہرست میں سردار عبد المجید دستی کے علاوہ غلام قادر تھیبو بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار عبد المجید دستی کا نام فائنل کرلیا گیا ہے تاہم حتمی طور پر کسی کا نام سامنے نہیں آیا، ایک سے دو روز میں نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا امکان ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کا عارضی چارج ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو دے دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی سندھ کی آمد تک عارضی چارج مشتاق مہر کے پاس رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی بھی تبدیلی کے امکانات ہیں جبکہ تینوں زون کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کی تبدیلی بھی زیرِغور ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں