site
stats
پاکستان

کراچی پولیس افسران کی ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی

کراچی: آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ نے پولیس افسران کے ٹی وی شوز میں بغیر اجازت شرکت پر پابندی لگا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس افسران کے ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، آئی جی سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی پولیس کا کوئی بھی افسر ٹاک شو سمیت کسی بھی پروگرام میں بنا اجازت نہیں بیٹھ سکے گا، ٹی وی شو میں شرکت کرنے کیلئے پولیس افسر کو آئی جی سندھ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

تحریری اجازت نامہ ملنے کے بعد ہی متعلقہ افسرٹاک شو یا مارننگ شو میں حصہ لے سکے گا۔


 مزید پڑھیں : سپریم کورٹ: تلاشی لینے پر آئی جی سندھ اسٹاف پر برہم


ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ افسران ٹاک شوز میں بیٹھ کر پولیس ایس او پی کی خلاف ورزی کر رہے تھے، جس سے محکمہ میں مسائل پیدا ہورہے تھے۔

جس کے بعد آئی جی سندھ کے حکم پر یہ آرڈر جاری کیا گیا ہے، اب افسر کو آئی جی سندھ کو ایک تحریری درخواست ارسال کرنا ہوگا، جوابی خط کے بعد شرکت کی جاسکے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top