تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آئی جی سندھ کا وومن پولیس فورس کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا حکم

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے وومن پولیس فور س کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فورس میں خواتین کی خدمات، حوصلہ،جذبہ،کارکردگی اورمحنت ایک سنگ میل کی مانند ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام ’سلیم واحدی آڈیٹوریم‘ میں خواتین پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل دربار سے خطاب کررہے تھے ۔وومن پولیس فورم (سندھ چیپٹر)کے تحت سندھ بھر میں تعینات خواتین پولیس افسران واہلکاروں نے دربار میں شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا ہے تھا کہ خواتین کا معاشرے میں اپنا ایک الگ اور منفرد مقام ہے،ماں کی گود سے بچے کی تعلیم وتربیت کے عمل کا آغاز ہوتا ہے۔عزت،وقار،رتبے اور تعظیم کی لڑیوں سے پروئی گئی عورت کا ہر روپ معاشرے میں قابل احترام اور لائق ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی کے تمام شعبہ جات سمیت پولیس اور قانون نافذکرنیوالے دیگر اداروں میں بھی خواتین کی خدمات، حوصلہ،جذبہ،کارکردگی اورمحنت ایک سنگ میل کی مانند ہے۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے پولیس دربار میں سنے گئے جملہ مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خواتین اسٹاف کے لیےسی پی او کی طرز پرتمام ڈی آئی جیز کو پک اینڈ ڈراپ سروس کے آغاز کے احکامات جاری کیے۔وومن پولیس فورس

انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس فورس میں ایک ہزار خواتین پولیس اہلکاروں کی ریکروٹمنٹ کا عمل جلد ہی شروع کیا جائے گا۔سندھ پولیس کے جملہ شعبہ جات میں اہم ذمہ داریوں یا تھانہ ایس ایچ او کی پوسٹ پر تقرریوں کے لیے خواتین پولیس افسران براہ راست درخواست دے سکتی ہیں۔

ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ خواتین پولیس افسران اور اہلکار آگے آئیں اور بالخصوص خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔باصلاحیت اورذہین خواتین افسران واہلکاروں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں سندھ پولیس انھیں تمام تردستیاب سہولت اورمعاونت فراہم کر ے گی ۔

Comments

- Advertisement -