عرس لعل شہباز قلندر کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں، آئی جی سندھ -
The news is by your side.

Advertisement

عرس لعل شہباز قلندر کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں، آئی جی سندھ

سیہون : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات کی ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہ لعل شہباز قلندر کی سیکیورٹی کو انتہائی مستعد اور الرٹ رہتے ہوئے یقینی بنایاجائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سیہون میں واقع درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر ہزاروں زائرین کی آمد متوقع ہے اور دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعہ سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لعل شہبازقلندرکےمزار اوراطراف کی کڑی نگرانی کی جائے اور داخلی راستوں پرجسمانی تلاشی کوممکن بنایا جائے اور کسی بھی فرد کو جامہ تلاشی کے بغیر درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جا ئے۔


حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس ، ضلع بھر 15مئی کو عام تعطیل کا اعلان


آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ درگاہ کی سیکیورٹی کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے مزار کے اطراف اور مرکزی شاہراہ پر پارکنگ ممنوع رکھی جائے جب کہ انٹیلی جنس جمع اور شیئر کرنے کو مربوط و مؤثر بنایا جائے۔


درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی


آئی جی سندھ نے کہا کہ عرس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ چاک و چوبند ہو کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری میں درگاہ لعل شہباز قلندر میں خود کش دھماکا عین اس وقت ہوا جب زائرین دھمال کر رہے تھے اور اس سانحے میں 76 زائرین شہید اور 250 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں