جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

محکمہ پولیس میں ویری فکیشن کے عمل کو نہایت آسان کردیا گیا، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ نے کراچی میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس بلڈنگ کا افتتاح کردیا، مذکورہ عمارت میں تمام تصدیقی عمل اب ون ونڈو آپریشن کے تحت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کیماڑی میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ بھی موجود تھے۔

ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے آئی جی سندھ کو محکمے کے تحت مختلف امور پر بریفنگ دی، ڈی آئی جی ایس بی نے بتایا کہ پرسن ویری فکیشن عمل کو سینٹرلائزڈ کردیا گیا ہے، ویری فکیشن سے متعلق عوام کو درپیش مسائل کو ختم کیا جارہا ہے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پرسن یا دیگر تصدیقی عمل اب ون ونڈو آپریشن کے تحت ہونگے، تصدیق کا عمل ایک ہفتے تا15دن کے اندر لازماً مکمل کرلیا جائے گا۔

افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام نے کہا کہ تصدیق کے عمل میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،
ویری فکیشن کے جملہ امور کو تیز ترین، شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے، ون ونڈو آپریشن کے ضمن میں ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ کی پوسٹنگ یہاں رکھی جائے۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ویری فکیشن کے عمل سے وابستہ افسران کو موٹرسائیکلیں الاٹ کردی گئی ہیں، مختلف نوعیت کی ویری فکیشن پر مامور اسٹاف کو دیگر کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں