ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی کچے کے ڈاکوؤں کے لیے بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کچے میں ڈاکوؤں کو بڑی پیشکش دیتے ہوئے کہا سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن اور اہم حکمت عملی کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اب کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے گی۔

آئی جی سندھ نے ڈاکوؤں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوسرنڈر کرتے ہیں تو ان کی جان بچ جائےگی اور سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں سے ریلیف لے سکتے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے پیشکش کی کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے اور خبردار کیا کہ جو ڈاکوسرنڈر نہیں کرتے تو سختی کیساتھ ان سےنمٹاجائے گا۔

انھوں نے ماضی قریب میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایک مسافر بس کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا اور تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا کر ڈاکوؤں کو شکست دی۔

آئی جی سندھ نے بتایا اس بار آپریشن میں پنجاب پولیس سے بھی مدد لی جائے گی اور دونوں صوبوں کی پولیس مل کر کچے کے دشوار گزار علاقوں میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کرے گی، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچے کا ناسور ہمیشہ کے لیے ختم ہو اور امن و امان بحال ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں