ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

کراچی کو بدقسمتی سے کوئی اون نہیں کرتا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی کو بد قسمتی سے کوئی اون نہیں کرتا، امن وامان سے کاروبار میں تیزی آتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی اور امن وامان کا براہ راست تعلق ہے، کراچی میں یہ چوتھا آپریشن تھا، پولیس اور رینجرز نے امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں تعصب پر لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، یہاں سب سے زیادہ زمینوں پر قبضہ نظر آتا ہے، لسانی بنیاد پر قتل ہوتا ہے تو اس کے ری ایکشن کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں بھکاریوں کی طرح جرائم پیشہ افراد بھی کراچی آ جاتے ہیں، لیکن اب ہم اندرون سندھ اور پنجاب کے ساتھ رابطوں میں ہیں، صوبوں کے رابطے جرائم پیشہ افراد سے متعلق ہیں۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ملزمان گواہ کے نہ ہونے سے 3 ماہ میں بری ہو کر باہر آجاتے ہیں، جب کہ موبائل فون چھیننے کی ایف آئی آر ہی نہیں ہوتی۔

پولیس کسی کی ذاتی ملازم نہیں ہے‘ آئی جی سندھ


آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ پر کام ہو رہا ہے، مال نکالنے کے لیے سڑک کی گنجائش نہیں ہے، عدالت نے آئل ٹینکرز کو شہر میں داخلے سے روکا تو انہوں نے ہڑتال کردی۔

انھوں نے لاہور سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 12 ہزار کیمروں کا سیف سٹی پروجیکٹ سسٹم لگا ہوا ہے، ڈولفن فورس کو فور جی سیٹس دیے گئے ہیں، جب کہ کراچی میں صرف 21 سو کیمرے ہیں، آبادی ڈھائی کروڑ سے زائد ہے۔

خیال رہے کہ آج ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شادباغ، رِنگ روڈ پر مشکوک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور 14 سال کا ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے، اہل علاقہ نے اس پر شدید احتجاج کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں