پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

میر رضا کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے ، جلد حقائق سامنے لائیں گے، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا کی موت کا پورا کیس ٹریس کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران نوجوان میر رضا کیس میں میڈیکولیگل افسر کے تبصرے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر رضا کیس میں تھوڑا سا ابہام پیدا ہوا ہے ، ایک غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر کے تبصروں کی وجہ سے معاملات الجھے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے سوال اٹھایا کہ میڈیکو لیگل ڈاکومنٹ میں کچھ اور بات سامنے آئی ہے جبکہ زبانی طور پر دوسری باتیں کی جا رہی ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ اس کیس پر اب طبی ماہرین ہی حتمی فیصلہ کریں گے، اگر معاملے کی شفافیت کے لیے میڈیکل بورڈ بٹھایا جاتا ہے تو پولیس کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ کا جو بھی حتمی فیصلہ اور طبی رائے سامنے آئے گی، پولیس تفتیش کو اسی کے مطابق آگے بڑھائے گی۔

آئی جی سندھ نے اعادہ کیا کہ پولیس کیس کی تہہ تک پہنچ چکی ہے اور بہت جلد اصل صورتحال اور تمام حقائق میڈیا کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں