The news is by your side.

Advertisement

حکومتی احکامات نظر انداز، مقررہ تاریخ سے قبل تدریسی عمل شروع

چنیوٹ: پنجاب میں نجی اسکول نے حکومتی احکامات نظرانداز کردیے، مقررہ تاریخ سے پہلے ہی تدریسی عمل شروع کردیا جبکہ ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک نجی اسکول نے اپنی مرضی کے تحت مقررہ وقت سے پہلے ہی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، بچے بغیریونیفارم اور بغیر ماسک کے اسکول میں پڑھ رہے ہیں۔

چنیوٹ میں سلارہ روڈ دل خوشاب میں پرائمری سیکشن جاری ہے۔

جبکہ حکومی پالیسی اور احکامات کے تحت کل سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، کل مخصوص ہدایات کے ساتھ اسکول کھول دیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں کے طلباو طالبات اسکول جاسکیں گے۔

طالب علم مخصوص فاصلے سے کلاس میں بیٹھیں گے۔ طلبا اور اسکول کے عملے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بیمار ہونےکی صورت میں طلبا کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ طلباسینی ٹائزر کا استعمال لازمی بنائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں