تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مجسٹریٹ زیبا چوہدری کیخلاف بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں لارجر بنچ کل دوپہر ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف  جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بینچ میں شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نےتوہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی، بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ میں مزید ججز کی شمولیت کیلئے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے خاتون جج سے متعلق الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے جواب ایڈووکیٹ حامدخان کے توسط سے جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، عدالت ان کی تقریر کا سیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے، عمران خان نے پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، وہ آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

Comments

- Advertisement -