The news is by your side.

سیشن جج کیخلاف بیان پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سیشن جج زیبا چوہدری کیخلاف بیان پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کیخلاف بیان پر عدالت نے  رجسٹرار کے نوٹ پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا، عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، جس میں جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں، لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دو روز قبل اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے پر جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف گزشتہ روز تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی اور تقریر میں کہا تمہارے اوپر کیس کرنا ہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں