بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نااہلی کیس : فیصل واوڈا کو 5 دنوں میں جواب عدالت جمع کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو 5 دنوں میں جواب عدالت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 سمتبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار میاں محمد فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واوڈا نے عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت سے متعلق جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا، اُس وقت وہ امریکی شہریت کے حامل تھے۔

بیرسٹر جہانگیر جدون کا کہنا تھا کمہ عدالت فیصل واڈا کی رکنیت بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دے، 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے فیصل واوڈا نے 11 جون 2018 کو الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔

وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے،الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت نہ رکھنے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، کاغذات کی سکروٹنی کے وقت بھی فیصل واوڈا امریکی شہری تھے۔

بیرسٹر جہانگیر جدون نے بتایا کہ ریٹرننگ آفسر نے 18 جون 2018 کو فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کئے، 22 جون 2018 کو امریکی شہریت ترک کرنے کے لئے کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں درخواست دی، 25 جون 2018 کو منظور کی گئی اور فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جاری ہوا۔

عدالت نے فیصل واوڈا کو 5 دنوں میں جواب عدالت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 سمتبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

گذشتہ سماعت میں عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری وزارت قانون، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں