جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

2 لاکھ 50 ہزار تک کا ٹرانسپورٹ الاؤنس! ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنسز میں بڑا اضافہ کردیا گیا ، افسران کو 60 ہزار سے 2 لاکھ تک الاؤنس ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ منظوری چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر دی گئی، جس کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

Business Stories from Pakistan

نئے نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس ملے گا جبکہ گریڈ 21 کے افسران کے لیے یہ الاؤنس 1 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے افسران کو 1 لاکھ 75 ہزار اور گریڈ 19 کے افسران کے لیے الاؤنس 1 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان الاؤنسز کے تمام اخراجات مالی سال 27-2026 کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسلام آباد کے لیے مختص شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں