تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سابق چیف جسٹس جی بی رانا شمیم کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس جی بی راناشمیم کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو کل 10بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے سابق چیف جسٹس جی بی راناشمیم کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو کل 10بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر میرشکیل الرحمان اور دی نیوز کےایڈیٹرعامرغوری اورانصارعباسی کو بھی نوٹسز جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کوکمرہ عدالت طلب کیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہاں پر آپ کے سامنے بہت سارے کیسز زیر سماعت ہیں، کوئی انگلی اٹھاکر بتائے،مجھے اس عدالت کے ہرجج پر فخر ہے، اس قسم کی رپورٹنگ سے مسائل پیدا ہوں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ہمیشہ اظہار رائے کی قدر کی اوراظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ، عدالت کےغیر جانبدارانہ فیصلوں پر اسی طرح انگلی اٹھائی گئی یہ اچھانہیں ہوگا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ عدالت آپ سب سےتوقع رکھتی ہے لوگوں کا اعتماد اداروں پربحال ہو، زیر سماعت کیسسز پر اس قسم کی کوئی خبر نہیں ہونی چاہیے، سابق جج رانا شمیم نے بیان لندن میں نوٹری کراویا، بیان حلفی کسی کیس کا حصہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -