پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ملکی اداروں کے خلاف تقاریر: نوازشریف کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملکی اداروں کے خلاف تقاریر پر نوازشریف کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا نواز شریف کے پروپیگنڈا کے باعث اداروں کااحترام مجروح ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شاہجہان خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ، جس میں نوازشریف،وفاقی حکومت،سیکرٹری داخلہ وخارجہ فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے حالیہ تقریرمیں اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا، ان کے پروپیگنڈا کے باعث اداروں کااحترام مجروح ہوا، عدالت نواز شریف کی حالیہ تقریر پر فریقین کو کارروائی کا حکم دے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت قانون کے مطابق فریقین کو پوزیشنز کلیئر کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے گذشتہ روز نواز شریف نے اپنے خطاب میں اداروں پر تنقید کی تھی، بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا  کہ نوازشریف کی تقاریر پر ہم قانونی پہلو دیکھ رہے ہیں، ملک دشمنی کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی کوئی قانون سے بالاتر ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں