The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد، چڑیا گھر کے جانوروں کو نقصان پہنچا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ چڑیاگھرمیں کسی ایک بھی جانورکونقصان ہواتوذمہ داروں کونہیں چھوڑیں گے، متعلقہ افسران جانوروں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی غیر مناسب دیکھ بھال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں رجسٹرار آفس نے مقدمے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ فیصلہ محکمہ موسمیاتی تبدیلی، ورلڈمینجمنٹ بورڈ مرگازار چڑیا گھر کی انتظامیہ کو پہنچایا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مرگازار چڑیا گھر کے جانوروں کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، محکمہ موسمیاتی تبدیلی کا افسر مرگا زار چڑیا گھر کے انتظامات سنبھالے اور آئندہ سماعت تک جانوروں کی مکمل دیکھ بھال کرے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ مسلمان ہیں؟ بے زبانوں پر ظلم کر رہے ہیں: عدالت چڑیا گھر کی انتظامیہ پر برہم

جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی معاونت کے لئےسیکریٹری محکمہ موسمیاتی تبدیلی افسر مقررکریں، چڑیاگھرمیں کسی ایک بھی جانور کو نقصان ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عدالت نے حکم نامہ جاری کر کے کیس کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں