تازہ ترین

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ جسٹس محسن اختر کیانی کیس نے کیس کی سماعت کی ، مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا آپ کی پٹیشن ہے کیا ؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دئیے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کیا اس ہائی کورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے ؟ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے پاس جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے ،پٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں ، جس وقت یہ بیانات دئیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے متعلقہ فورم نا ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -