منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار تیار ، 24 نومبر کو عدالت میں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے کردیا،  جس میں نواز شریف کو  24 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے  نواز شریف کی طلبی کا اشتہار بنوا کر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے کردیا۔

نوازشریف کی طلبی سے متعلق اشتہاری دستاویز5 صفحات پرمشتمل ہیں ،اشتہار میں گہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں ، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں جبکہ اشتہارمیں نواز شریف کی ایون فیلڈ ،العزیزیہ کیس میں سزا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اشتہار میں نواز شریف کے ایون فیلڈ اور العزیزیہ کا الگ الگ حوالہ دیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے کہا کرمنل پروسیجر 87 کے تحت کارروائی کریں گے، سارا معاملہ عدالتی احکامات کے عین مطابق کریں گے ، طلبی کا اشتہار دونوں اخبارات میں کواٹر پیج میں تشہیر کیا جائے گا، اشتہار پبلش ہونے کے بعد عدالتی احکامات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے عدالت نے 2 اخبارات میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس سے اشتہارات کی مد میں 60 ہزار روپے ہائی کورٹ رجسٹرارآفس کو مل گئے تھے۔

خیال رہے اسلام آبادہائی کورٹ نے نواز شریف کے اشتہارجاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 30 دن کے اندر اگر ملزم پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں