ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر کیا حفاظتی اقدامات کئے گئے ؟ حکومت سے جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال میں نقصانات کےاثرات کے تحفظ کیلئے اقدامات پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق ممکنہ نقصانات اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے 3 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی، یہ تحریری حکم نامہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کم عمر بچے اکبر خان شنواری کے والد کی درخواست پر جاری کیا، جو دو صفحات پر مشتمل ہے۔

عدالت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پیمرا کو پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے کیا ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو آن لائن نقصانات کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنا نہایت اہم ہے، اور بغیر ریگولیشن کے سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

عدالت نے نشاندہی کی کہ غیر منظم استعمال سے ذہنی امراض اور پرائیویسی کی خلاف ورزی جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق دنیا بھر میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین موجود ہیں، لہٰذا پاکستان میں بھی مؤثر قانون سازی اور ریگولیٹری اقدامات کی ضرورت ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں