جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخانہ مواد کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو کل طلب کرلیا ہے، جسٹس شوکت صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو بند کرنے کا حکم دینا پڑا تو دیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو کل طلب کرلیا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس میں کہا اس معاملے سے اہم کچھ اور نہیں ہو سکتا، سوشل میڈیا کو بند کرنے کا حکم دینا پڑا تو دے سکتے ہیں ، آئی جی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار میرے پاس نہیں آیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بتائیں کہ اس اہم معاملے پر کیا اقدامات اٹھائے گئے۔

جسٹس شوکت نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی اے آپ نے کیا ڈیوٹی کی ہے، اس جیسے واقعات سے ممتاز پیدا ہوتے ہیں، تمام علما یکجا ہو جائیں اور اپنی دکان بند کر دیں ،توہین رسالت والے معاملے پر ایک ہو جائیں

عدالت نے سیکریٹری داخلہ واطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم تحریر کردیا ہے، جو تین صفحات پر مشتمل ہے، حکم نامے کے تحت وفاقی وزیر داخلہ ذاتی طور پر کل 9 بجے پیش ہوں ، عدالتی حکم پروفاقی وزیرداخلہ کو پیش ہونے کا پیغام وزارت داخلہ کوبھیج دیا گیا ہے ، کیس کی مزید سماعت کل کی جائے گی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی اور سنجیدہ مسئلہ ہے، شیطان نما قوتوں کو ہر حال میں روک لیں گے ، اس مسئلے کو اگر عدالت نہ روکے تو ملک میں انارکی کا بازار گرم ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں