جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو چلینج کیا ، جس پر جسٹس عامر فاروقی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طریقے سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، عمران خان نے غیر مشروط طور پرمعافی نامہ جمع کرایا ہے۔

لارجر بینچ نے سماعت کے بعد عمران خان کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا عمران خان کی گرفتاری کا حکم نامہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے عمران خان کو ہداہت کی کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں، جس پر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں شو کاز نوٹس کا جواب داخل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

کیس کی سماعت کے دوران نعیم الحق بھی عدالت میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بغیراختیار گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے، الیکشن کمیشن کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن صرف عمران خان کو ٹارگٹ کررہا ہے،  22سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھا چکی ہیں، عمران خان کے خلاف جاری غیرقانونی وارنٹس کو رد کیا جائے۔


مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری


یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور عمران خان کو پچیس ستمبر تک ایک لاکھ رو پے کے2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو حکم جاری کیا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی، مچلکے جمع کرائے گئے تو ٹھیک ورنہ گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چودہ ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں