جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے احکامات معطل کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے احکامات معطل کر دیے گئے اور کہا حقِ معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کی درخواست پر PIC کے 8 جنوری 2026 اور 3 دسمبر 2025 کے آرڈرز پر حکم امتناع جاری کیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ مالیاتی راز داری حقِ معلومات پر فوقیت رکھتی ہے اور حقِ معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

ایف بی آر نے پاکستان انفارمیشن کمیشنکی جانب سے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا فراہم کرنے کے آرڈرز کو چیلنج کیا، ایف بی آر کی نمائندگی سینئر قانون دان حافظ احسان کھوکھر ایڈوکیٹ نے عدالت میں کی۔

یہ حکم پاکستان میں ٹیکس معلومات کے تحفظ اور مالیاتی راز داری کے معاملے میں اہم قانونی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں