تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائکورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ان کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -