اسلام آباد (25 ستمبر 2025): اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکلر جاری کر دیا گیا۔
سرکلر میں کہا گیا کہ صحافی، وکلا اور سائلین کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکتے، کمرہ عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
اس میں کہا گیا کہ موبائل فون عدالت کے اندر صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال ہو سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی، سکیورٹی اہلکار کو ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


