جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

بلوچ مظاہرین کو پریس کلب کے سامنے سے نہ ہٹانے کا تحریری حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کو نیشنل پریس کلب کے سامنے سے نہ ہٹانے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مظاہرین کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی کو وضاحت کے لیے 5 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی پیش ہوکر بتائیں بلوچ مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشن کو عدالتی نوٹس سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ نے دھرنا دے رکھا ہے پٹیشنر کے مطابق سیکورٹی کی آڑ میں بلوچ مظاہرین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، مظاہرین کے خلاف دو مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی گئیں۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق عدالتی مداخلت پر مظاہرین کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ مظاہرین کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی اور دھرنے کے شرکا کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سینئر پولیس افسر مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ بلوچ افراد کے اہلخانہ کو زبردستی پریس کلب کے سامنے سے نہ اٹھایا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں