پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

احسان اللہ نے تیز رفتار بولنگ سے بیٹرز کو پریشان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں اپنی تیز رفتار بولنگ سے بیٹرز کو پریشان کردیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے ڈھاکا کیپٹلز کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

نوکھالی ایکسپریس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں ڈھاکا کیپٹلز کی ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے احسان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

احسان اللہ کا سامنا افغانستان کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بھی کیا اور ان کی تیز رفتار گیندیں وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئیں۔

فاسٹ بولر نے سیف اللہ کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی اور عبداللہ علی کو 2 رنز پر آؤٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں