جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

وسیم اکرم سے متعلق اعجاز احمد کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان معین خان نے وسیم اکرم سے متعلق اعجاز احمد کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ اس کھلاڑی سے متعلق تنازع بنایا جارہا ہے جس سے بڑا کرکٹر پاکستان میں پیدا ہی نہیں ہوا ہے۔

معین خان نے کہا کہ 1999 ورلڈ کپ کے فائنل میں بیٹنگ کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد نے ٹیم کی رضامندی نہ ہونے کی ’فضول‘ بات کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ 99 کے ورلڈ کپ میں ٹاس جیت کر ہم فائنل جیت چکے تھے لیکن وسیم اکرم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا غلط فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وسیم اکرم سے کہا تھا کہ بارش ہورہی ہے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کی غلطی نہ کردینا، اگر تمہارے اوپر کوئی پریشر ہے تو صبح ٹیم میٹنگ کرلینا لیکن کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

اعجاز احمد نے کہا کہ وسیم اکرم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ یہ ٹیم کا فیصلہ ہے، اگر ہم بیٹنگ نہ کرتے تو ورلڈ کپ جیت سکتے تھے۔

یاد رہے کہ 1999 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں